Uncategorized

حکومت و سیکیورٹی ادارے جاگ رہے ہیں، رانا ثناء اللہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جارہی ہیں اور حکومت و سیکیورٹی ادارے جاگ رہے ہیں۔ فیصل آباد میں خدمت کارڈ کے اجرا کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کسی تکفیری دہشت گرد تنظیم سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جاگ رہے ہیں اورہر صورت تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی جب کہ صوبے میںکالعدم عالمی تکفیری دہشتگرد گروہوں داعش، لشکر جھنگوی،سپاہ صحابہ(اہلسنت و الجماعت)اور جیش محمد جیسی کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے خلاف جتنی کارروائیاں ہوئی ہیں کسی صوبے میں اس کی مثال نہیں ملتی

رانا ثناؑ اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں داعش کے ابتک کئی دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے،اسکے باوجود پنجاب کے کافی اضلاع میں داعش کی موجودی اور اسکی فعالیت کی خبریں موجود ہیں، جس کے حوالے سے پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واضع ثبوت بھی پیش کر دیئے ہیں،اب مرضی ہے کوئی اسلام آباد اور پنجاب سمیت ملک بھر میں داعش کی موجودگی کو تسلیم کرتا ہے یا نھیں،لال مسجد کے حوالے سے کئے ایک سوال کے جواب میں راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ایک پاگل شخص پاکستان کے مرکز میں موجود ایک علاقے کی مسجد میں بیٹھ کر تکفیری دہشتگردوں کے نضریات کو ملک بھر میں نافذ کرنے کی دعوت دیتا ہے اور پھر اس مقصد سے اپنی اور اپنے ادارے کی بھرپور مدد اور حمایت کا اعلان بھی کرتا لیکن اس کے باوجود وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پاگل کا علاج نھیں کررہے تو اس کا کیا جواب دی جاسکتا ہے،لال مسجد کے خلاف جنرل مشرف کے کئے گئے آپریشن کی مثال دیتے ہوئے وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم بھی بہت جذباتی انداذ میں لال مسجد آپریشن کی مخالت میں پیش پیش تھے کہ مسجد و مدرسہ کے معصوم اور یتیم طلباء و طالبات کے ساتھ ذیادتی کی جارہی ہے،مگر جب سے جامعہ حفصہ کی طالبات کی جانب سے عالمی تکفیری دہشتگرد گروہوں کی حمایت اور یہودی دہشتگردخلیفہ ابوبکر البحدادی کی خلافت کی اطاعت اور بیعت کے حوالے سے کی گئی وڈیو دیکھی تو خود اپنی ذات میں شرمندگی محسوس ہوئی کہ ہم ان تکفیری دہشتگرد عناصر کی حمایت کررہے تھے کہ جو اسلام اور پاکستان کے کھلے دشمن اور خونخوار دہشتگرد ہیں جو انسانیت کے دشمن ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button