پنجاب میں اسکولوں کی اچانک بندش، وجہ سردی یا ممکنہ دہشت گردی ؟
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)گذشتہ رات پنجاب میں اچانک اسکول بند ہونے رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، جس کی وجہ سردی ہے یا ممکنہ دہشت گردی؟صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے سخت ترین سردی کے موسم کی وجہ سے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے،اسکا دہشتگردی سے کوئی تعلق نھیں ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے گذشتہ رات 12 بچے اچانک نجی اور سرکاری اسکول بند ہونے کا اعلان رات 12بجے کیا، جس کی وجہ سے لوگ پریشان ہوگئے۔پنجاب حکومت کی جانب سے اسکول بند رکھنے کی وجہ سخت سردی کا موسم بتائی گئی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اصل وجہ کچھ اور ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے بھی پنجاب کے تعلیمی اداروں پر تکفیری دہتگردوں کی جانب سے حملوں کے خطرے کا الرٹ جاری کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے،جس کی وجہ سے محکمہ داخلہ پنجاب کی سفارش پر پنجاب حکومت نے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلامیہ رات گئے جاری کیا، اس اچانک اعلامیہ سے لوگوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں یہ اطلاع دی گئی ہے کہ پنجاب میں دہشتگردی کرنے کے لئے افغانستان سے تیرہ تکفیری خودکش بمبار پاکستان میں داخل ہوگئے ہیں،جاری کئے گئے مراسلےکےمطابق تکفیری خودکش بمباروں کا ٹارگٹ اسکولز،کالجز اوریونیورسٹیز ہیں اوریہ دہشت گرد سانحہ چارسدہ سےبھی بڑے واقعے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں