تعلیمی اداروں کے سکیورٹی انتظامات کی چیکنگ جاری، انتظامیہ کی دوڑیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ڈی سی او میانوالی طلعت محمود گوندل نے ڈی پی او سرفرازخان ورک کے ہمراہ سرگو دھا یونیورسٹی سب کیمپس، فوجی فائونڈیشن سکول، سٹی سکول کا اچانک دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سرگو دھا یونیورسٹی سب کیمپس کے انتظامات کو ناقص قرار دیتے ہو ئے بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی پی او میانوالی سرفرازخان ورک نے کہا کہ یونیورسٹی سب کیمپس میں 32 سو سے زائد طلباء و طالبا ت سے بھاری فیس وصول کرتی ہے، ان کی حفاظت کیلئے بھی انتظاما ت کرنے چاہیں۔ جبکہ ڈی پی او سرفراز ورک نے نمل کالج کا دورہ کر کے سکیورٹی انتطامات چیک کئے۔ ڈی سی او طلعت گوندل اور ڈی پی او سرفراز ورک نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ چاردیواری فوری طور پر بنائی جائے، گارڈز اور خفیہ کیمروں کی تعداد میں اضافہ اور کسی ہنگامی صورتحال میں ہنگامی اخراج کے انتظامات کو بھی مکمل ہونا چاہئے۔ اس موقع پر ڈی پی او سر فراز ورک نے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں ان کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اور پولیس کو مل جل کر کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں کسی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
دوسری طرف ای ڈی او ایجوکیشن ملک محمداشرف اعوان نے کہا ہے کہ طلبا کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، سکول سربراہان پنجاب حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق حفاظتی انتظامات مکمل کریں