Uncategorized

بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی بھی سکیورٹی خدشات کے باعث دو روز کیلئے بند

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سکیورٹی خدشات کے باعث ملتان کی بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی میں تدریسی سرگرمیاں دو دنوں کیلئے معطل ہوگئی ہیں۔ پولیس نے یونیورسٹی کے ہاسٹلز کا اعلٰی پیمانے پر سرچ آپریشن بھی کیا ہے۔ پولیس نے سکیورٹی خدشات کے باعث بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران چھ ہاسٹلز کو طلبا سے خالی کراکے انہیں گھر جانے کی ہدایت کر دی۔ پولیس نے گرلز ہاسٹل میں بھی سرچ آپریشن کیا۔ ادھر بہاولدین ذکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے دو دن کے لیے تدریسی عمل بند کردیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر دو دن کے لیے یونیورسٹی میں تدریسی عمل روکا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button