پشاور، مختلف شہروں میں کئی تعلیمی ادارے ناقص سیکیورٹی پرسیل، مقدمات درج
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)چارسدہ کی باچاخان یونی ورسٹی پرتکفیری دہشت گرد حملےکے بعد مختلف شہروں کے متعدد تعلیمی اداروں کو ناقص سیکیورٹی انتظامات کے باعث سیل کردیاگیا ہے ،ڈیرہ اسماعیل خان کے 63اسکولوں کے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔ چارسدہ کی باچاخان یونی ورسٹی پرتکفیری دہشت گرد حملےکے بعد مختلف شہروں کے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیاجارہا ہے۔ ملتان کی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کو ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر دو دن کے لئے بند کردیاگیا ہے، تاہم انتظامی دفاتر کھلے ہوئے ہیں ، یونیورسٹی کا وہاڑی کیمپس بھی 31 جنوری تک بند رہے گا۔ بہاولپور میں اسلامیہ یونی ورسٹی کے ریلوے کیمپس اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کو ناقص سیکیورٹی انتظامات کی بنا پر سیل کردیاگیاہے۔ ڈی ایس پی سٹی کا کہناہے کہ مطلوبہ سیکیورٹی انتظامات ہونے تک سیل کئے گئے تعلیمی اداروں کو ڈی سیل نہیں کیا جائے گا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونی ورسٹی 13جنوری سے بند ہے جسے یکم فروری تک سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کے بعد کھولا جائےگا۔ادھر ناقص سیکیورٹی کے باعث شہر کے 63 اسکولوں کے خلاف مقدمہ درج کرلئے گئے ہیں۔سوات یونیورسٹی میں پولیس تعینات کردی گئی ہے