Uncategorized

لاہور، سکولوں کی سکیورٹی کیلئے ریٹائرڈ فوجی اور کمانڈو بھرتی کرنے کا فیصلہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سرکاری سکولوں کی سکیورٹی کیلئے نئی حکمت عملی تیار کر لی گئی، محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھر کے اے پلس کیٹیگری سکولوں میں ریٹائرڈ فوجی اور کمانڈوز بھرتی کرنے کیلئے ای ڈی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ ہائی الرٹ سرکاری اسکولوں میں محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے نئی حکمت عملی اختیار کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر باالخصوص پشاور میں تکفیری دہشتگردی کےموجودہ حملوں کے بعد پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کے حوالے سے انتہائی سخت اقدامات کئے ہیں،حکومت  پنجاب کے ترجمان کے مطابق  اے پلس اور اے کیٹیگری کے اسکولوں میں پرائیویٹ گارڈز ڈیوٹی نہیں دیں گے۔ محکمہ ا سکولز ایجوکیشن کی جانب سے جاری ہنگامی مراسلے کے مطابق سکولوں کی سکیورٹی کیلئے ریٹائرڈ فوجی اور کمانڈوز بھرتی ہوں گے۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے مراسلہ لاہور سمیت صوبہ بھر کے تمام ای ڈی اوز کو جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری ہونے والے خط کے متن کے مطابق ای ڈی اوز کے پاس اختیار ہے کہ وہ ریٹائرڈ فوجی اور کمانڈوز کو براہ راست بھرتی کر سکتے ہیں، جس کے لئے کسی قسم کے میرٹ کی ضرورت نہیں۔ ای ڈی اوز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ بھرتی کا عمل ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button