Uncategorized

جنرل راحیل شریف آپریش ضرب عضب کی تکمیل تک ریٹائرڈ نہ ہوں، شیعہ علماء و ذاکرین

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ادراہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے تحت شیعہ علماء، ذاکرین، خطبہ اور واعظین کا مشترکہ اجلاس رضویہ سوسائٹی میں علامہ عون نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں جنرل راحیل شریف سے اپیل کی گئی کہ وہ آپریشن ضرب عضب کی تکمیل تک ریٹارئرمنٹ نہ لیں کیونکہ انہوں نے ہی یہ بیڑا اٹھایا ہے، وہی اس کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں تو بہتر ہوگا۔ علامہ عون نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر ریفرنڈم کروایا جائے تو 100 فیصد عوام جنرل راحیل شریف کے حق میں ووٹ دینگے کیونکہ ماضی میں مصلحت پسندی سے کام لیا گیا ہے اور سیاسی حکومتیں اسمبلیوں میں چند سیٹوں کی خاطر قومی مفادات کا سودا کرتی رہی ہیں لہٰذا اس ملک کی اکثریتی عوام کی خواہش ہے کہ جنرل راحیل شریف مدت ملازمت میں توسیع کو قبول کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دورہ کراچی اور حیدر آباد میں جنرل راحیل شریف نے جس عزم کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں، بھتہ خوروں، ٹارگٹ کلرز اور بم دھماکوں کے خاتمے کا اعلان کیا وہ قابل تعریف ہے۔ اس موقع پر علامہ اظہر حسین نقوی، علامہ باقر زیدی، علامہ جعفر رضا نقوی، علامہ فرقان حیدر عابدی، مولانا غلام علی عارفی، حافظ سخاوت حسین حیدری، مولانا خلیل کمیلی، مولانا حسین شاہ، مولانا اکبر علی ناصری، مولانا راحب علی، حافظ حسین، مولانا علی رضاء، سید لخت حسنین، حکیم محمد احمد، نازش رضاء، غضنفر حسین چاند، ماجد رضاء غوری اور دیگر نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button