پاکستانی شیعہ خبریں

بھارت کالعدم تحریک طالبان کے عبدالولی کو پیسہ اور تربیت فراہم کرتا ہے، لطیف محسود

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)حکیم اللہ محسود کے گرفتار ساتھی لطیف محسود نے پاکستان میں ہونیوالی دہشتگردی کے حوالے سے سنسنی خیز انکشامات کیے ہیں۔ لطیف محسود نے کہا کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ ٹی ٹی پی جن لوگوں کو اغوا کرتی تھی ان کے ورثاء کو دھمکی آمیز کال میں ہی کرتا تھا۔ تحریک طالبان پاکستان کے سابق دہشتگرد سربراہ حکیم اللہ محسود کے بھائی لطیف اللہ محسود نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا دشمن بھارت ہے، دہشتگرد گروہ کالعدم تحریک طالبان اورانڈین را میں قریبی تعلق ہے۔ لطیف اللہ محسود کالعدم تحریک طالبان کا نائب امیر رہا ہے۔ اس نے اعترافی ویڈیو میں مزید کہا ہے کہ بھارت کالعدم تحریک طالبان کے عبدالولی کو پیسہ اور تربیت فراہم کرتا ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ لطیف اللہ محسود نے کہا ہے کہ بھارت اور افغانستان کی ایجنسیاں پاکستان میں دہشت گردی کے لیے فنڈنگ کرتی ہیں۔ لطیف اللہ محسود کا کہنا ہے کہپاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کے دوران وہ حکیم اللہ محسود کے ساتھ ہی رہا۔ لطیف اللہ محسود کو افغانستان سے امریکی فورسز نے 2014ء میں گرفتار کیا تھا اور بعد میں پاکستان کے حوالے کر دیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button