پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ، وزیراعلٰی بلوچستان سے کمانڈر سدرن کمانڈ کی ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری سے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے وزیراعلٰی سیکریٹریٹ میں ملاقات کی۔ خوشگوار ماحول میں ہونے والی طویل دورانیہ کی اس ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس بات سے اتفاق کیا گیا کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی اور تکفیری دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے سیاسی و عسکری قیادت کے ایک صفحہ پر ہونے کی وجہ سے صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پرکمانڈر سدرن کمانڈ کو صوبے بھر میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف صوبائی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی کاروئیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا،جس کے مطابق اب تک کئی اہم تکفیری دہشتگرد کمانڈرز اور انکے ساتھی دہشتگردوں کو ہلاک اور گرفتار کیا جاچکا ہے

دونوں شخصیات نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ امن و امان کی مکمل بحالی کے لئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ قبل ازیں وزیراعلٰی سیکریٹریٹ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کمانڈر سدرن کمانڈ کا استقبال کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button