Uncategorized

قانون ناموس رسالت پر نظرثانی کی ضرورت نہیں، مولانا شیرانی بیان واپس لیں، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ سید مظہر سعید کاظمی اور نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ حاجی محمد حنیف طیب نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قانون ناموس رسالت پر نظرثانی سے متعلق چیئرمین نظریاتی کونسل کا بیان قابل مذمت ہے۔ قانون ناموس رسالت پر قطعاََ نظرثانی کی ضرورت نہیں۔ محمد خان شیرانی اپنا بیان واپس لیں۔ قانون ناموس رسالت میں کوئی خامی نہیں۔ قانون ناموس رسالت قرآن و سنّت کے عین مطابق ہے۔ پاکستان میں ہر قانون کا غلط استعمال ہوتا ہے تو کیا تمام قوانین ختم کر دیئے جائیں۔ قانون ناموس رسالت میں تبدیلی کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ عالمی طاقتیں قانونِ ناموسِ رسالت کو تبدیل کرکے غیر مؤثر کرنا چاہتی ہیں لیکن اہل حق ایسے نہیں ہونے دیں گے۔ قانون ناموس رسالت میں ترمیم کی کوئی سفارش قابل قبول نہیں ہوگی۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کیلئے قابل اور اہل جید عالم دین کو تعینات کیا جائے۔ محمد خان شیرانی کونسل کی چیئرمین شب کیلئے اہل نہیں ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button