Uncategorized

وزیراعظم بتائیں سعودی عرب ایران دوروں پر کن ایشوز پر بات ہوئی، خورشید شاہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہسعودیہ ایران معاملے پر کوئی مثبت پیشرفت نھیں ہوئی جسکی وجہ سے پاکستان سمیت پوری امتِ مسلمہ ایک عجیب خوف اور کشمکش کا شکار ہے،دونوں ملکوں کی جانب سے معاملات کے حل کے لئے پاکستان کی جانب سے ہونے والے اقدامات کو سراہا جانا کافی نھیں ہے،بلکہ دونوں ممالک کو اپنے معاملات میں پیشرفت کرتے ہوئے امن و امان اور بھائی چارگی کو فروغ دینا پڑے گا ۔

خورشید شاہ نے سوال کیا کہ وزیراعظم نوااز شریف بتائیں کہ دورہ سعودی عرب ایران کے دوران کن اہم ایشوز پر بات ہوئی۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں اپوزیشن نے حکومت کی مدد کی، ہر معاملے میں حکومت کی مدد کی، اور جمہوریت کیلئے مدد کرتے رہیں گے، مگر جہاں حکومت کی نااہلی نظر آئے گی، وہاں نشاندہی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی خوشی کی بات ہے، سعودیہ ایران معاملے پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے دوورہ ایران اور سعودی عرب میں کن ایشوز پر بات ہوئی وزیراعظم خود بتائیں گے، تو کافی مسائل خود ہی حل ہو جائیں گے۔خورشید شاہ نے کہا کہ تکفیری دہشتگردوں کے خوف سے اسکولوں کو بند کیا جائے گا، تواس سے دہشتگردوں کو نفسیاتی مدد ملے گی۔

اسلام اآباد میں موجود تکفیری دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن نا کرنے میں حکومت باالخصوص وفاقی وزیر داخلہ کی کیا منطق ہے اس کا حوالے سے کوئی واضع اور جامع بات نھیں کی جارہی،نجانے کیوں داعش کے وجود کو نظرانداز کیا جارہا ہے ؟ کیوں پاکستان کی سالمیت کو دائو پر لگایا جارہا ہے ؟ اسلام آباد میں بیٹھا ایک شخص اسلام اور پاکستان کے خلاف بکواس کرتا رہتا ہے اور ہماری حکومت سمیت وفاقی و صوبائی ادارے خاموش تماشائی بن کر بیٹھے ہیں اور ان تکفیری دہشتگردی کی مراکز باالخصوص ان دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف کوئی کاروائی نھیں کی جاتی ؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button