Uncategorized

مولانا عبدالعزیز نے اسلام آباد میں بیٹھ کر ریاست کو للکارا ہے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے لاہور میں جامعہ انوار مدینہ میں تھنک ٹینک کے سہ ماہی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ فوج تکفیری دہشتگردوں سے اور سیاستدان آپس میں لڑ رہے ہیں، مفاہمتی سیاست کے رشتے کرپشن سے جڑے ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد کی نگرانی کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی عوام کے ساتھ مذاق ہے۔ انہوں نے کہاکہ تکفیری دہشتگردوں کا سہولت کارمولانا عبدالعزیز اسلام آباد میں بیٹھ کر ریاست کو للکار رہا ہے، مالیاتی اور مفاداتی سیاست نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت، امریکہ اور اسرائیل ملکر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، خاندانی آمریت جمہوریت کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ عزیر بلوچ کی گرفتاری رینجرز کی بڑی کامیابی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو سکے گا، ضرب عضب اور کراچی آپریشن کی کامیابی ہی پاکستان کی بقاء کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت میٹرو پر اربوں روپے خرچ کرنے کے بجائے عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرے، پاک افغان سرحد کو سیل کیا جائے اور افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جائے، پی آئی اے کی نجکاری کو موخر کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے حکمرانوں پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلنا چاہیئے، قومی رہنما محاذ آرائی چھوڑ کر ملک کی سلامتی کی فکر کریں، کرپشن کے خاتمے تک ملکی معیشت کو استحکام نہیں ملے گا، افغانستان میں قائم بھارتی قونصل خانے دہشتگردوں کے ٹریننگ کیمپ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے بھارتی دہشتگردی پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button