Uncategorized

پاکستان نے دنیا میں دہشتگردی کیخلاف بڑی قربانیاں دیں، پرویز رشید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشتگردی میں اپنے ہی لوگ ملوث ہیں اور اگر ان کا ہاتھ نہ ہو تو باہر کا کوئی شخص ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ لاہور سابق ضلع ناظم میاں عامر محمود کی رہائش گاہ پر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا میں دہشتگردی کیخلاف بڑی قربانیاں دیں،تکفیری دہشتگردی کیخلاف تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں اور ہماری قومی پالیسی کی حمایت پیپلز پارٹی نے بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تکفیری د ہشتگردوں سے نمٹنے کیلئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا جس کے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں اور خفیہ اداروں نے بھی دہشتگردی کے حوالے سے کافی اہم معلومات دیں، جن کی روشنی میں کئی سانحات سے بچا بھی جا چکا ہے، ملک میں دہشتگردی میں اپنے ہی لوگ ملوث ہیں اور اگر ان کا ہاتھ نہ ہو تو باہر کا کوئی شخص ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کراچی میں جرائم پیشہ افراد کیلئے کوئی جگہ نہیں اور عزیر بلوچ جیسے لوگ اگر پاتال سے بھی لانے پڑے تو ڈھونڈ کر لائیں گے اور آپریشن آخری تکفیری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھا جائے گا۔ پرویز رشید نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کشمیر کے مسئلے کو پیچھے ہٹانے کا جواز پیدا کر دیتے ہیں، بھارت سے جب بھی مذاکرات شروع ہونے لگتے ہیں دہشتگردی کا کوئی واقعہ رونما ہو جاتا ہے اور ملک دشمن عناصر کشمیر کے مسئلے کو پیچھے ہٹانے کا جواز پیدا کر دیتے ہیں کیونکہ پاک بھارت مذکرات میں مسئلہ کشمیر کو سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا جیسے سپر پاور ملک میں بھی سیکیورٹی خدشات پر سکولز کو بند کر دیا جاتا ہے تو پاکستان میں سکولز کا بند ہونا کوئی بڑی بات نہیں، ریاست کا کام اپنے عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے جلد ہی سکول بھی کھل جائیں گے اور انہی ا سکولوں میں دشمن کے بچوں کی تربیت کرکے انہیں اچھا انسان بنائیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button