ایک سال میں ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا، خواجہ آصف
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب نےتکفیری دہشت گردوں کی کمرتوڑ کر رکھ دی اور اب ان کی آخری سانسیں چل رہی ہیں اور ملک سے ایک سال میں تکفیری دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ مسلم لیگ ہاؤس سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے بہترین نتائج حاصل کرلئے ہیں اور اب دہشت گرد اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں، آنے والے 6 ماہ یا ایک سال میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی اور اب وہ مختلف طریقوں سے اپنے وجود کا احساس دلانا چاہتے ہیں جب کہ ان کے آسان اہداف صرف اسکولز ہیں تاہم حکومت نے اسکولوں کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک سوچ کا نام ہے جو پوری دنیا میں موجود ہے لیکن اگرنیشنل ایکشن پلان پراس کی روح کی مطابق عملدرآمد کیا جائے تو اس منفی سوچ کا بھی خاتمہ کیا جاسکتا ہے اور پوری قوم کو بھی چاہئے کہ وہ اس سوچ کے خلاف جہاد کرے