سکیورٹی آڈٹ کے دوران درجنوں حساس تنصیبات کی سیکورٹی میں خامیوں کی نشاندہی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سرگودہا میں حساس ادارے نے ریجن کے تین اضلاع میں اہم تنصیبات کی سکیورٹی امور میں سکیورٹی آڈٹ کے دوران خامیوں کی نشان دہی کرتے ہوئے بہتری کیلئے سو سے زائد تجاویز فوری عملدرآمد کیلئے سول ایڈمنسٹریشن اور پولیس کو ارسال کر دی ہیں۔ حساس ادارے کی طرف سے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے ممکنہ دہشتگردانہ حملوں کے پیش نظر سی ٹی ڈی او اور دیگر تحقیقاتی اداروں کی طرف سے مختلف پراجیکٹس اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی کو مزید فول پروف بنانے کیلئے جائزہ رپورٹ میں مختلف نقائص کی نشاندہی کی گئی ہے اور اقدامات کو بہتر بنانے کیلئے سرگودھا ضلع کو 58، خوشاب 7 اور میانوالی کے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو 52 تجاویز پر فوری عملدرآمد کی سفارش کی ہے، جس پر صوبائی حکومت نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی اوز و ڈی پی اوز کو جلد از جلد مذکورہ تجاویز پر سو فیصد عملدرآمد کا ٹاسک دیتے ہوئے ہفتہ وار آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے