Uncategorized

حضرت زینبؑ کے مزار کے قریب دھماکے کرنیوالوں کو عذاب الہی کا سامنا کرنا پڑے گا، وفاق المدارس شیعہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ سید ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ نیاز حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے دمشق میں نواسی پیغمبر حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے مزار کے قریب بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دشمنان اسلام کی کارروائی قرار دیا ہے۔ جامعہ المنتظر لاہور میں علما کے اجلاس سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ انبیا کرام، اہل بیت عظام اور صحابہ کرام کے مزارات مقدسہ شعائر اسلام میں سے ہیں، ان پر حملے برداشت نہیں کئے جائیں گے، عالم اسلام کو نوٹس لینا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ داعش کا ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرنا گناہ کبیرہ کا اعتراف ہے، جس پر انہیں عذاب الٰہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ علامہ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ عالم اسلام کو ان کافرانہ کارروائیوں کا اجتماعی طور پر نوٹس لینا چاہیے، ورنہ تکفیری سوچ جڑیں پکڑتی جائے گی اور کفر اور شرک کے نام پر پہلے ہی جنت البقیع جیسا مقدس قبرستان مسمار کرکے عالم اسلام کو رنجیدہ کیا گیا، کہیں یہ نجدی سوچ مزید فروغ پائے گی تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئمہ اہل بیت علیہم السلام کے مزارات کو پہلے بھی ان ظالمانہ کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا، مگر ایسا کرنیوالے خود ایسے تباہ ہوئے کہ انہیں قبر تک نصیب نہ ہوئی تھی، داعش اور اس کے حواری اپنی آخرت کا انجام یاد رکھیں، اللہ تبارک وتعالیٰ انہیں تباہ و برباد کرے گا، ملحدانہ سوچ کے حامل گماشتوں کو یزید کا انجام یاد رکھنا چاہیے، جو اہل بیت ؑکی دشمنی میں اٹھا، کربلا برپا کی مگر آج اس کا نام گالی بن چکا ہے، مگر اہل بیت کے ماننے والے دنیا بھر میں موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button