سانحہ باچا خان یونیورسٹی میں ملوث مرکزی سہولت کار گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حساس اداروں نے باچا خان یونیورسٹی کے چارسدہ کیمپس میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کے مرکزی سہولت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اس حملے میں 20 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں طلبہ، اساتذہ اور اسٹاف کے دیگر افراد شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق وحید علی عرف ارشد کو گزشتہ ہفتے نوشہرہ سے گرفتار کیا گیا تھا، جسے ‘دہشت گرد اے’ کی درجہ بندی میں شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ‘مرکزی سہولت کار نے افغانستان فرار ہونے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر رکھے تھے اور تورخم کے مقام سے پاک افغان سرحد عبور کرنے کے لیے ایک ٹیکسی بھی کرائے پر لے رکھی تھی۔ اگر اس کی گرفتاری میں کچھ دیر ہوجاتی تو وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتا’۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ذرائع نے بتایا کہ ‘مذکورہ سہولت کار نے داڑھی شیو کرلی تھی اور سامان پیک کرچکا تھا۔ اس کی ٹیکسی کو راستے میں روکا گیا اور شناخت کی تصدیق کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔