پاکستانی شیعہ خبریں
کسی کو اسلحے کی نوک پر شریعت کے نفاذ کا مطالبہ نہیں کرنا چاہئے، مولانا فضل الرحمن
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف جب کوئی ہتھیار اٹھاتا ہے تو طاقت کا استعمال ناگزیر ہو جاتا ہے، بٹگرام سے لے کر پشاور تک حالات پھر خراب ہو رہے ہیں نئی صورتحال پر ہمیں از سر نو سوچنا ہو گا۔ ایک انٹرویو میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جب غفلت ہوتی ہے تو صورتحال تبدیل ہو جاتی ہے، ہر سطح پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بٹ گرام سے لے کر پشاور تک حالات پھر خراب ہو رہے ہیں، نئی صورتحال پر ہمیں ازسرنو سوچنا ہوگا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کسی کو اسلحے کی نوک پر شریعت کے نفاذ کا مطالبہ نہیں کرنا چاہئے۔طاقت آخری راستہ ہوتا ہے اس میں بھی ناکامیاں سامنے آ رہی ہیں۔