Uncategorized

کشمیری مسلمانوں کے حقوق کی بحالی تک جدوجہد کو جاری رکھا جائیگا، علامہ عون نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی پاکستان کے سربراہ علامہ عون محمد نقوی نے کہا کہ کشمیر کے مسلمانوں کو ان کے بنیادی حقوق کی بحالی تک جدوجہد کو جاری رکھا جائیگا۔ رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ یکجہتی سیمینار سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اب مظالم کی حد ہوچکی ہے کیونکہ طویل عرصے سے کشمیری مسلمان مظالم اور مشکلات جھیل رہے ہیں اور ان پر ہونیوالے مظالم پر صدائے احتجاج بلند کرنیوالا کوئی نہیں۔ اجتماع سے حافظ سخاوت حسین حیدری، قاری غلام قاسم، لخت حسنین زیدی، حکیم محمد احمد، سہیل شاہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ دنیا بھر کے عوام کشمیری مسلمانوں سے ہمدردی کرتے ہیں اور ان کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ پاکستانی عوام چاہتے ہیں کہ کشمیری مسلمان بھی عزت و آبرو کے ساتھ جی سکیں، بعد ازاں شہداء کشمیر کیلئے دعائے مغفرت و فاتحہ خوانی کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button