Uncategorized

کراچ: سہراب گوٹھ سے گرفتار ہونیوالے کالعدم تنظیم کے سہولت کار شمریز پنجابی کے سنسنی خیز انکشافات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی کے علا قے سہراب گوٹھ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے کالعدم تحریک طالبان محسود گروپ کے کارندے شمریز پنجابی نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں،ملزم کی تفتیشی رپورٹ شیعہ نیوز نے حاصل کرلی،ملزم نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ وہ بھتہ خوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کر کے کالعدم تحریک طالبان محسود گروپ کو فنڈنگ کرتا تھا،ملزم نے بتا یا کہ اس کے گروہ میں بارہ کارندے شامل ہیں، جن میں سے ایک ملزم ارشاد محسود مقابلے میں ہلاک ہوچکا ہے،ملزم کے دیگرساتھیوں میں زمان محسود، فیض محسود،عثمان محسود، فضل، حسن محسود، حبیب خان، وقار پنجابی، تنویر، فہیم پٹھان، فاروق پنجابی اورعاقب خان بھی شامل ہیں،، جن کی تلاش کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں کی جا رہی ہیں،ملزم نے دوران تفتیش بتایاکہ ماضی میں وہ منگھوپیر میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد لاکھوں روپے رشوت دے کررہا ہواتھا جبکہ ملزم ماضی میں پولیس سے اسلحہ چھیننے کی وارداتیں بھی کر چکا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم ساتھیوں کے ساتھ وارداتیں کرنے کے بعد دبئی فرار ہوجاتا تھا، ملزم شمریز پنجابی ساتھی یعقوب محسود کے ساتھ ماضی میں دبئی میں بھی گرفتار ہوچکا ہے،گرفتاری سے قبل ملزم نے اگست 2015 میں فیصل نامی ٹرانسپورٹر سے اپنے بھانجے عاقب کی مدد سے دس لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔کراچی کے علا قے سہراب گوٹھ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے کالعدم تحریک طالبان محسود گروپ کے کارندے شمریز پنجابی نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں،ملزم کی تفتیشی رپورٹ وقت نیوز نے حاصل کرلی،ملزم نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ وہ بھتہ خوری اور ڈکیتی کی وارداتیں کر کے کالعدم تحریک طالبان محسود گروپ کو فنڈنگ کرتا تھا،ملزم نے بتا یا کہ اس کے گروہ میں بارہ کارندے شامل ہیں،، جن میں سے ایک ملزم ارشاد محسود مقابلے میں ہلاک ہوچکا ہے۔

ملزم کے دیگرساتھیوں میں زمان محسود، فیض محسود،عثمان محسود، فضل، حسن محسود، حبیب خان، وقار پنجابی، تنویر، فہیم پٹھان، فاروق پنجابی اورعاقب خان بھی شامل ہیں،، جن کی تلاش کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں کی جا رہی ہیں،ملزم نے دوران تفتیش بتایاکہ ماضی میں وہ منگھوپیر میں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے کے بعد لاکھوں روپے رشوت دے کررہا ہواتھا جبکہ ملزم ماضی میں پولیس سے اسلحہ چھیننے کی وارداتیں بھی کر چکا ہے،تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم ساتھیوں کے ساتھ وارداتیں کرنے کے بعد ایران کے راستے دبی فرار ہوجاتا تھا، ملزم شمریز پنجابی ساتھی یعقوب محسود کے ساتھ ماضی میں دبئی میں بھی گرفتار ہوچکا ہے،گرفتاری سے قبل ملزم نے اگست 2015 میں فیصل نامی ٹرانسپورٹر سے اپنے بھانجے عاقب کی مدد سے دس لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button