پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور میں بم ڈسپوزل یونٹ نے دستی بم ناکارہ بنادیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پشاور کے علاقہ یکہ توت میں بم ڈسپوزل یونٹ نے دستی بم ناکارہ بنادیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم مبینہ طورپر بھتہ دینے سے انکار پر پھینکاگیاجو پھٹ نہ سکا۔ پولیس کے مطابق یکہ توت کے علاقہ میں ایک گھر کے باہر نامعلوم شرپسندو ں نے دستی بم پھینکا۔ جو خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا۔ بم کی موجوگی کی اطلاع بم ڈسپوزل یونٹ کودی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر اس کو ناکارہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق بم حاجی ہمت نامی تاجر کے گھر پر پھینکا گیا تھا۔ جسے مبینہ طورپر بھتہ خوروں کی جانب سے بھتے کے لئے دھمکیاں موصول ہوتی رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button