Uncategorized

طلبہ یونین بحال نہ کرنا غیر آئینی اقدام ہے، انصر مہدی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے طلبہ یونین پابندی کو 32 سال بیت جانے پر تنظیم کے مرکزی دفتر لاہور میں طلباء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 32 سال قبل ایک آمرانہ سوچ کے حامل حکمران نے طلباء یونینز پر پابندی لگا کر طلبہ کو ان کے بنیادی حق سے محروم کیا تھا تاکہ وہ اقتدار پر مسلط رہ سکے، آج بھی طلبہ یونین بحالی کے مخالف عناصر آمریت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ انصر مہدی نے کہا کہ طلبہ تنظیمیں بحال نہ کرنا غیر آئینی اقدام ہے، آئے دن حکومتیں اعلان تو کر دیتی ہیں لیکن عملدرآمد نہیں ہوتا۔ ایوان بالا میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے طلبا یونین پر عائد پابندی کے خاتمے کیلئے کمیٹی کے قیام کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے انصر مہدی نے کہا کہ تحریک پاکستان سے لیکر سالمیت پاکستان تک طلبا کا کردار ناقابل فراموش ہے، طلبا یونین نہ صرف سیاست کی نرسری بلکہ طلبہ یونین نے تعلیمی ماحول کی بہتری کے ساتھ ملک کو ہمیشہ بہترین قیادت فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونین طلبہ اور معاشرے دونوں کیلئے ضروری ہے، یونین کے قیام سے طلبہ میں سیاسی و سماجی فہم آئے گا اور معاشرے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button