Uncategorized

آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع نیشنل ایکشن پلان کا بنیادی حصہ ہونا چاہیئے، ڈاکٹر سلیم حیدر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بنیادی حصہ ہونا چاہیئے، اس معاملے پر عظیم تر قومی مفاد کی روشنی میں روایات اور جذبات سے بالاتر ہوکر فیصلہ ہونا چاہیئے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے پارلیمنٹ میں بیٹھ کر فوج کو انتہاء پسندوں اور تکفیری دہشت گردوں کا سر کچلنے کا اختیار تو سونپ دیا لیکن قومی ایکشن پلان کے اہم تقاضے اور بنیادی اخلاقی شرط جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع پر خاموشی اختیار کررکھی ہے۔ جنرل راحیل شریف کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد سے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا تصور دھندلانے لگا ہے۔ تکفیری دہشت گرد، انکے سہولت کار اور قومی مفاد کے دشمن آج مختلف عنوان سے جشن منارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وسیع تر قومی مفاد کے خاطر جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے ریفرنڈم کروا کر ایک نئی تاریخ رقم کی جاسکتی ہے جس کے نتائج سو فیصد پاک فوج اور عوام کے مابین اٹوٹ رشتوں کو مزید اُجاگر اور تقویت دیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button