گجرات, کالج پرنسل رباب جعفری کو داعش کا دھمکی آمیز خط موصول
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ کی جانب سے بھتے کی پرچی ملنے پر کالج پرنسپل نے مقدمہ درج کرادیا۔تفصیلات کے مطابق لالہ موسیٰ سٹی کیمپنگ گراؤنڈ میں واقع آئی ڈی جنجوعہ کالج میں عالمی دہشتگرد گروہ دہشتگرد داعش کی طرف سے دھمکی آمیزخط موصول ہوا جس میں 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیاہے،دہمکی آمیز خط موصول ہونے پر کالج کی پرنسپل مسز سیدہ رباب جعفری کی رپورٹ پر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
ذرائع کے مطابق خط میں 50 لاکھ تاوان نہ ملنے پر داعش کی طرف سے موت کا پیغام بھی دیا گیا،یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی گجرات کے ایک سرکاری اسکول کو اسی طرح کا ایک خط موصول ہوچکا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا خطر ہ منڈلا رہا ہے، مختلف رپورٹس کے مطابق پاکستان میں تکفیری دہشتگرد تنظیمیں سپاہ صحابہ، طالبان اور لشکر جھنگوی داعش کے جھنڈے تلے جمع ہورہی ہیں، لیکن نواز حکومت باالخصوص وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اس معاملے پر بلی کے سامنے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کیئے بیٹھے ہے