Uncategorized

القاعدہ برصغیر کا خطرناک دہشتگرد عثمان خان ناکارہ پولیس موبائل میں بٹھا دیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہر قائد کی پولیس نے القاعدہ برصغیر کے سہولت کار دہشتگرد ڈاکٹر عثمان خان کو کو ناکارہ موبائل میں بٹھا دیا۔ تفصلات کے مطابق کراچی کی دھکا اسٹارٹ پولیس کی موبائل بھی دھکا اسٹارٹ ثابت ہوئی، لیکن خوفناک بات یہ ہے کہ اس دھکا اسٹارٹ گاڑی میں کوئی چور اچکے کو نہیں، بلکہ القاعدہ برصغیر کے سہولت کار خطرناک دہشتگرد ڈاکٹر عثمان خان کو بٹھایا گیا، جبکہ اہم ترین دہشتگرد کی سکیورٹی کا یہ عالم تھا کہ صرف ایک اہلکار ساتھ بیٹھا تھا، اور باقی پولیس اہلکار موبائل کو دھکا لگانے میں مصروف تھے۔ سانحہ صفورا کے دہشتگردوں کی مالی معاونت میں ملوث ڈاکٹر عثمان خان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے دہشتگرد کو پانچ روزہ ریمانڈ پر پریڈی پولیس کے حوالے کر دیا، لیکن کیا کریں، گاڑی پولیس کی کارکردگی کا پول کھولنے پر تُلی تھی، کھانستی رہی، مگر اسٹارٹ نہ ہوئی۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے صدر سے گرفتار القاعدہ برصغیر کے سہولت کار دہشتگرد ڈاکٹر عثمان خان نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا کہ اس کا سانحہ صفورا کے مرکزی دہشتگردوں سے بھی رابطہ تھا، اور اس نے مختلف موقعوں پر مرکزی دہشتگرد سعد عزیز اور اس کے ساتھیوں کو معاونت بھی فراہم کی، ڈاکٹر عثمان خان پیشے کے اعتبار سے دانتوں کا ڈاکٹر ہے، اور وہ شہر کے مختلف علاقوں سے بھتے کی جمع ہونے والی رقم القاعدہ کو پہنچاتا تھا، اس کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور 9 گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button