Uncategorized

ایم ڈبلیو ایم صوبائی سیکریٹریٹ کراچی میں مجلس ترحیم بیاد شہید باقر النمر و شہدائے ملت کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے تحت صوبائی سیکریٹریٹ سولجر بازار میں بسلسلہ چہلم شہید آیت اللہ باقر النمر و شہدائے ملت جعفریہ کی درجات بلندی کیلئے مجلس ترحیم منعقد ہوئی جس میں قومی و ملی تنظیموں کے نمائندوں سمیت علمائے کرام اور کارکنان نے شرکت کی۔ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اظہر حسین نقوی نے کہا کہ شہید آیت اللہ باقر النمر، شہید قائد علامہ عارف الحسینی، شہید منیٰ علامہ غلام محمد فخرالدین، شہید علامہ حسن ترابی،  شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی، شہید علامہ آفتاب جعفری، شہید مولانا غلام محمد امینی، شہید علامہ دیدار علی جلبانی، مجاہد اسلام شہید مظفر کرمانی، شہید نظیر عباس، شہید استاد سبط جعفر زیدی، شہید ڈاکڑ حیدر عباس، شہید ایڈوکیٹ وقار مرزا و دیگر شہدائے ملت جعفریہ کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، جن مقاصد کیلئے ان شہداء نے اپنی جان قربان کی ان کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا، شہید کی موت قوم کیلئے حیات کا درجہ رکھتی ہے۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ پاک فوج اور سیکورٹی ایجنسیاں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں موجود سیاسی و مذہبی تنظیموں کے رہنماء اور دہشتگردوں کے سہولت کار افراد، نام نہاد مولویوں اور مدرسوں کے خلاف بھی ضرب عضب کی طرح آپریشن کرکے انکے سرپرستی کرنے والوں کو گرفتار کریں اور اٹھارہ کروڑ عوام کے سامنے بے نقاب کرکے سزا دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button