پاکستانی شیعہ خبریں
شیعہ علماء کونسل نے ہزارہ ڈویژن میں تنظیم سازی کا سلسلہ شروع کر دیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل صوبہ خیبرپختونخوا کا تنظیمی سیٹ اپ مکمل کرنے کا سلسلہ جاری، صوبائی صدر علامہ حمید امامی کا دورہ ہزارہ، تفصیلات کے مطابق صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل صوبہ خیبرپختونخوا نے صوبہ بھر میں تنظیم سازی کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ہزارہ کے دورہ کے دوران ہری پور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں عہدیدار نامزد کر دیئے ہیں۔ ہری پور کے علاقہ پنج کٹھہ میں ہونے والے اہم اجلاس میں سید ارباب علی شاہ کو ڈویژنل صدر، لیاقت علی شاہ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری، ملک راشد، صدر تحصیل ہری پور، محمود حسین شاہ، جنرل سیکرٹری، امیر علی شاہ، تحصیل جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا۔ بعد ازاں صوبائی صدر علامہ حمید امامی نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ زاہد بخاری بھی موجود تھے۔