Uncategorized

کراچی میں ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کی جانب سے سندھ کی پہلی دیوار مہربانی کا آغاز

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران سے چلنے والی دیوار مہربانی کی خوشبو پاکستان میں پشاور اور لاہور کے بعد اب کراچی پہنچ گئی۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع ملیر کے فلاحی شعبے خیر العمل فاؤنڈیشن کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ دیوار مہربانی کا جعفر طیار ملیر میں آغاز کردیا گیا، ناد علی ؑ اسکوائر پر بنائی گئی دیوار مہربانی پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ علی انور جعفری اور ضلعی سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان نے سندھ کی تاریخ میں پہلی دیوار مہربانی قائم کرکے مثال قائم کردی ہے، اس پرآشوب دور میں مستحقین کی ضروریات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس کار خیر کا آغاز قابل تقلید ہے، عوامی سطح پر اس اقدام کو بے حد پزیرائی مل رہی ہے، مخیر حضرات اپنے گھروں سے فاضل اشیاء، یعنی کپڑے، جوتے،کمبل، لحاف اور دیگر اشیائے زندگی یہاں لا رہے ہیں جبکہ ضرورت مند افراد اسے اپنے ساتھ لے جارہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button