مشرق وسطی

شام: دہشت گردوں کے خلاف زمینی اور فضائی آپریشن کے دوران مزید کئی علاقے آزاد

شام سے موصولہ تازہ رپورٹوں کے مطابق فوج اور عوامی رضاکار فورس کے دستوں نے لاذقیہ کے شمال میں عین القنیطرہ نامی علاقے کو آزاد کرالیا ہے۔ شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے بتایا ہے کہ عین القنیطرہ کو آزاد کرانے کے آپریشن میں کم سے کم اٹھارہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں ۔ داعش سے وابستہ نیوز سائٹوں نے خبردی ہے کہ عین القنیطرہ کی لڑائی میں محمد خضر سلطان اور احمد علی عفاش نامی داعش کے دو سرغنے بھی مارے گئے ہیں۔

ادھر شام کے انسانی حقوق کے نگران گروپ نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوج اور کرد ملیشیا وائی پی جی نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل شہر الشدادی کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے – شام سے متعلق انسانی حقوق کی تنظیم کے سربراہ نے جس کا دفتر لندن میں ہے کہا ہے کہ الشدادی شہر کی آزادی نےدہشت گرد گروہ داعش کو زبردست نفسیاتی دھچکا پہنچایاہے -انسانی حقوق کی مذکورہ تنظیم کے سربراہ نے بتایا ہے کہ گذشتہ چند روز کے دوران حسکہ کے قریب کئی دیہی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے – واضح رہے کہ شام کے شمالی علاقوں میں فوج کے ساتھ کرد ملیشیا بھی پیشقدمی کررہی ہے اور اس پیشقدمی کا مقصد داعش کے گڑھ رقہ کو دہشت گردوں سے پاک کرنا ہے- اس دوران اطلاعات ہیں کہ شام کے کردوں، عرب مسلح گروہوں اورعیسیائیوں پر مشتمل ایک اور فورس تشکیل پائی ہے جس کا مقصد شام کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانا ہے – اس گروہ کو شام کی فوج اور شامی کردوں کی بھی حمایت حاصل ہے –

اسی کے ساتھ دمشق کے مضافات میں واقع علاقے دیر الزور میں فوج کے ایک آپریشن میں متعدد دہشت گردوں کے ہلا ک ہونے کی خبر ہے۔

شام کی نیوز ایجنسی سانا نے بتایا ہے کہ شام کے جنگی طیاروں نے حمص کے مضافات میں ، البصیری، قریتین ، تیر معلہ اور تلبیسہ نامی علاقوں پر داعش اور جبہت النصرہ کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

شامی فوج کے جنگی طیاروں نے ادلب کے مضافات میں ابو ظہور اور کفر سجنہ نامی علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔ اسی طرح غوطہ شرقی میں تکفیری دہشت گرد گروہ جیش الاسلام کے ٹھکانوں پر شامی فضائیہ کے حملوں میں بھی بہت سے دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔

ادھرلبنان کی العہد ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ دیر الزور کے مغربی مضافات میں روس کے فضائی آپریشن میں داعش کے چار دہشت گرد مارے گئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button