Uncategorized

جے۔ایس۔او کا ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی برسی منانے کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن پاکستان لاہور ڈویژن نے شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے موقع پر تعزیتی پروگرامات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویژن کے اراکین کا اجلاس ڈویژنل صدر فخر عباس بٹر کی زیر صدارت منعقد ہوا ،جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کو بھر پور انداز سے منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں شہید کے مزار اقدس علی رضاآباد پر جے ایس او کا وفد قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کرے گا ، پھو لوں کی چادربھی چڑھائی جائے گی ۔ 6 مارچ کو شہید ڈاکٹر علی نقوی سیمینار کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔جسے سے اسلامی تحریک ،شیعہ علما کونسل، جے ایس او اور دیگر تنظیموں کے رہنما شہید کی تنظیمی اورقومی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔اجلاس سے خطاب میں فخر بٹر نے کہا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی کی خدمات کو بھلایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے طلبا اور قومی تنظیموں کی سرپرستی کی ۔ وہ قائدملت جعفریہ مفتی جعفرحسین اور شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے ساتھ قومی امور سرانجام دیتے رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button