مشرق وسطی

آل خلیفہ نے بھی شام میں آل سعود کی زمینی کاروائیوں میں شرکت کرنے سے انکار کردیا

رپورٹ کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ "خالد بن احمد آل خلیفہ” نے کہا ہے کہ بحرین ، داعش اور دہشت گردی مخالف اتحاد کا ایک حصہ ضرور ہے اور اس سلسلے میں اپنا رول بھی ادا کر رہا ہے لیکن شام میں زمینی کاروائی کے مسئلے میں ہر ملک اپنے وسائل و ذرائع کی بنیاد پر عمل کرتا ہے اور بحرین اپنی فوج کے شام بھیجے جانے کی کوئی وجہ بھی نہیں سمجھتا- خالد بن احمد نے بڑی طاقتوں کے کردار کی اہمیت اور خاص طور پر شام کی میدانی تبدیلیوں پر روس کے اثر انداز ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شام میں فوجی کاروائی کے تعلق سے روس اور امریکہ کے درمیان ہم آہنگی پائی جاتی ہے – قابل ذکر ہے کہ سعودی حکومت نے حال ہی میں شام میں زمینی کاروائی کے لئے بحرین سمیت کچھ ممالک کی فوجیں، شام بھیجے جانے کی خبر دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button