برسی شہید ڈاکٹر نقوی، آئی ایس او نے رابطہ مہم تیز کر دی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سفیرِ انقلاب شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 21 ویں برسی کے حوالے سے لاہور و گرد نواح میں تشہیراتی مہم اور کارنر میٹنگز کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی ایس او پاکستان لاہور ڈویژن کے صدر برادر علی کاظمی کی سربراہی میں ڈویژنل دفتر میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژنل کابینہ نے شرکت کی اجلاس میں برسی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی دو روزہ تقریب زیر بحث رہی ۔ برادر علی کاظمی نے کہا کہ کہ آئی ایس او پاکستان کے بانی رہنما شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ایک ایسی شخصیت تھے، جنہوں نے قوم و ملت کے نوجوانوں کو بیدار کیا، یونیورسٹیز میں سیکولر نظریات سے نبرد آزما طلبا شہید ڈاکٹر ممد علی نقوی کی نظریاتی فوج ہیں، آئی ایس او کے نوجوان انقلابی افکار اور بیداری کا جذبہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے افکار سے لیتے ہیں۔
علی کاظمی نے کہا کہ 7 مارچ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شہادت کا دن ہے، یہ وہ دن ہے جب پاکستان کی سرزمین پر انہتاء پسندوں نے انسان دوست ڈاکٹر محمد علی نقوی کو دہشت گردی کا نشانہ بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا یوم شہادت، شہداء سے تجدید عہد کا دن ہے، شہداء نے اپنا فریضہ ادا کر دیا، اب ہمیں ان کے راستہ و نظریات پر کاربند ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید کی برسی لاہور میں ان کے مرقد پر منعقد ہو گی، جس میں ملک بھر سے ہزاروں عاشقان شہید شرکت کر کے شہید سے کئے ہوئے عہد کی تجدید کریں گے۔اجلاس میں سابقہ ڈویژنل صدر شکیل اصغر نے بھی شرکت کی