Uncategorized

مردم شماری پر دیگر صوبوں کے تحفظات دور کئے جائیں، علامہ سبطین سبزواری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علما کونسل پنجاب اور اسلامی تحریک کے صوبائی صدر حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے مارچ میں شروع ہونیوالی مردم شماری کا خیر مقدم کرتے ہوئے سندھ سمیت تمام صوبوں کے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہ سیاسی سیل پنجاب کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں مولانا مشتاق ہمدانی، مولانا موسیٰ رضا جسکانی، مولانا حسن رضا قمی، میاں فرزند علی چھچھر، شہباز حیدر نقوی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ مردم شماری کا ہونا ترقیاتی منصوبہ بندی کیلئے اہم ہونے کیساتھ آئینی ضرورت بھی ہے، اس کیلئے صوبائی کی بجائے قومی سوچ کو اپنایا جائے، سندھ حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں مردم شماری پر تحفظات سے وفاقی حکومت رہنمائی لے اور انہیں دور کرنے کیلئے اقدامات بھی کرے، یہی جمہوریت کا حسن اور آئینی تقاضا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فیڈریشن ہے جس میں چاروں صوبے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں، ان وفاقی اکائیوں کا وفاق پر اطمینان اور اعتماد ہونا ضروری ہے، ورنہ سیاسی معاملات عسکریت کا رنگ اختیار کر لیں تو بدامنی پیدا ہوتی ہے، اس لئے بہتر ہوگا کہ تمام معاملات خوش اسلوبی اور کھلے دل سے طے کئے جائیں جیسے نیشنل فنانس کمشن کے مسئلے پر پنجاب نے دوسرے صوبوں کے زیادہ حصے کو تسلیم کرکے فراخدلی کا مظاہرہ کیا اسی طرح کے جذبے کیلئے بین الصوبائی معاملات پر فراخدلی کا مظاہر کیا جانا چاہیے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے سیاسی سیل کو مضبوط بنانے اور اضلاع سے ارکان شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاکہ آئندہ انتخابات کی تیاری کے حوالے سے مضبوط نیٹ ورک تیار کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button