جعفرطیار سوسائٹی انتظامیہ صدارتی انتخابات کرانے سے قاصر، مفاد پرستوں نے قبضہ کرلیا
شیعہ نیوز (پاکستا نی شیعہ خبر رساں ادارہ ) پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کی سب سے بڑی شیعہ آبادی جو کہ کراچی میں واقع ہے وہاں مفاد پرستوں نے قبضہ کرلیا ہے اور فلاحی اور ایمنٹیز پلاٹس کو ذاتی ملکیت بنایا جارہا ہے، اطلاعات کے مطابق سوسائٹی کے صدر سید اعجاز حسین زیدی کے انتقال کے بعد سوسائٹی کی انتظامیہ میں بیٹھے مفاد پرستوں کی لاٹری کھل گئی ، جبکہ سوسائٹی صدر کی خالی ہونے والی پوسٹ سمیت سوسائٹی ممبران کے الیکشن بھی نہیں کروا ئے جارہے ہیں۔
شیعہ نیوز سے بات کرتے ہوئے ایک ممبر نے بتایا کہ سوسائٹی آفس ایک سیاسی تنظیم کے حوالے کردیا گیا ہے، بظاہر اسے یونین کونسل آفس کا نام دیا گیا ہے لیکن وہاں سے ساری سیاسی نقل و حرکت کی جارہی ہے اور یہ سب سوسائٹی صدر اعجاز زید ی اچانک انتقال کے فوری بعد ہوا ہے۔
شیعہ نیوز کی ریسرچ ٹیم کے مطابق علاقہ میں موجود ایمنٹی پلاٹس کو پہلے سے مفاد پرستوں نے بیچ کھایا اور یا تو اپنے نام کروالیا، جس میں سابق صدر محمود اختر نقوی سر فہرست ہیں جبکہ چند ایک پارک پر ایک سیاسی تنظیم نے اپنا دفتر کھول کر اسے تنظیم کی ملکیت بنادیا ہے، لہذا سوسائٹی ایکٹ کے مطابق اب علاقہ میں کسی بھی قسم کا پارک یا اسکول کی جگہ مختص نہیں ہے۔
دوسری جانب ایک خالی پلاٹ جو نزد غاز ی چوک ہے اسے موجود یونین کونسل کے ناظم اور سابق سوسائٹی صدر ناصر عباس نے اپنے نا م کرلیا ہے ، کروڑوں کی زمین وہ صرف چالیس لاکھ میں بیچنے کی کوشیش کررہاہے، جبکہ یہ پلاٹ سوسائٹی کی جانب سے کمیونٹی حال کے لئے مختص کیا گیا ہے۔
جعفرطیار سوسائٹی کے اراکین نے ارباب اختیار سے درخواست کی ہے جعفرطیار سوسائٹی کو لوٹ کرکھانے والے اور چائنا کٹنگ کے ماہرین کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے اور یہاں کی عوا م کو ان سے نجات دلائی جائے جبکہ سوسائٹی ممبران نے فوری طور پر سوسائٹی انتظامیہ سےسوسائٹی الیکشن کروانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔