Uncategorized

پنجاب حکومت دہشت گردی میں ملوث مدارس کی پشت پناہی کر رہی ہے، حسین محی الدین

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)منہاج القرآن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر قومی امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں رہنما تحریک انصاف چودھری سرور، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین اور غلام مصطفٰی کھر نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ قومی امن کانفرنس میں جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ امین شہیدی، سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود، نائب امیر جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو، قیوم نظامی سمیت عوامی تحریک کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ چودھری سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں انصاف کے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا، مشرق وسطٰی میں دہشتگردی کے خاتمہ کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انصاف ہے نہ تعلیم، عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں اور حکمران لوٹ مار میں مصروف ہیں، جس کیخلاف عوام کو باہر نکلنا ہوگا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سب سے پہلے ضرب عضب کو سپورٹ کیا، جب حکمران بھی شش و پنج میں مبتلا تھے۔ انہوں نے پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے کہا کہ پنجاب حکومت ایسے مدارس کی پشت پناہی کر رہی ہے جو دہشتگردی میں ملوث ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی امن کے حوالے سے کتابوں کو نصاب کا حصہ بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button