Uncategorized

کراچی کی جیلوں پردہشتگردوں کے حملوں کا خدشہ، سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)آئی جی جیل خانہ جات سندھ نے شہرقائد کی دونوں جیلوں پر تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کا خدشے کے پیش نظر متعلقہ حکام کو سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات کردی ہے۔ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ نصرت حسین منگن کی جانب سے کراچی کی سینٹرل اور ملیر جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس شاکر حسین شاہ اور مرید عباس شیخ کو تحریری طور پر ہدایات جاری کی گئی ہیں ، جس میں کہا ہے کہ کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوںالقاعدہ کی برصغیر شاخ ،کالعدم ٹی ٹی پی ، لشکر جھنگوی ا ور سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے گرفتار تکفیری دہشت گردوں نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ کراچی کی دونوں جیلوں پر حملے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ سیکیورٹی کے معاملے میں کسی بھی قسم کی غفلت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ، اس لئے متعلقہ حکام جیلوں کی سیکیورٹی کو مزید سخت کریں۔
واضح رہے کہ 2014 میں بھی تکفیری دہشت گردوں نے کراچی سینٹرل جیل پر حملے اور سرنگ کھود کر اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کی سازش کو ناکام بنایا گیا تھا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button