Uncategorized

پرائیویٹ طیاروں کو دہشتگردی کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ بے نقاب، ایئرپورٹ کا سکیورٹی پلان تبدیل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پرائیویٹ طیاروں کے مالکان اور عملے کیلئے لاہور ایئرپورٹ سے ٹیک آف سے پہلے اے ایس ایف کی کلئیرنس حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ لاہور ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پرائیویٹ طیاروں کے مالکان کے آنے جانے کیلئے حج ٹرمینل کے راستے کا استعمال کیا جاتا ہے، جہاں معمول کی تلاشی اور چیکنگ ہوتی ہے لیکن اب پرائیویٹ طیاروں کا دہشتگردی میں ممکنہ طور پر استعمال ہونے کے خدشے کے پیش نظر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس نے تمام پرائیویٹ طیاروں کے مالکان اور عملے کو خط کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ آئندہ ہر ٹیک آف سے پہلے طیارے سمیت پائلٹ، عملے اور مسافروں کی کلئیرنس اے ایس ایف سے حاصل کرنا لازمی ہے۔ اس کے بغیر طیارے کو ٹیک آف کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نئے احکامات کے بعد انتظامیہ نے تمام پرائیویٹ طیاروں کے مالکان سمیت ان طیاروں کے پائلٹس، عملے اور دیگر سپورٹنگ سٹاف کا پھر سے ریکارڈ مرتب کرنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خفیہ اداروں کو اطلاع ملی ہے کہ دہشتگرد عناصر پرائیویٹ طیاروں کے پائلٹس اور عملے کو دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے استعمال کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے نیا طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button