Uncategorized

لاہور میں مجلس وحدت مسلمین کی دیواری مہربانی، شہریوں کا اظہار تشکر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیراہتمام لاہور میں نادار اور مستحق افراد کی مدد کیلئے مسلم ٹاون میٹرو اسٹیشن پر قائم "دیوار مہربانی” کا قیام، شہریوں کی بڑی تعداد کا اس کار خیر کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ ضرورتمندوں کو بنا مانگے ان کی ضروریات اس دیوار مہربانی کے ذریعے پوری ہو جاتی ہیں، مخیر حضرات اور شہریوں کو چاہئیے کہ اس کارخیر کو جاری رکھیں اور شہر کے مختلف جگہوں پر ایسی دیواریں قائم ہونی چاہیئیں، دیوار مہربانی پر سارا دن لوگوں کی بڑی تعداد کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مبارک علی موسوی اور سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ باہمی تعاون کا یہ جذبہ لائق تحسین ہے، نوجوانوں کی یہ کاوش نہ صرف ضرورت مندوں کیلئے معاون ثابت ہو گی بلکہ لوگوں کے اندر غربا و مساکین کیلئے ہمدردی کے جذبے کو بھی اجاگر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت اسی درد دل کا نام ہے جب دوسروں کو تکالیف میں دیکھ کر اپنے اندر بیقراری پیدا ہو، دیوار مہربانی کا سلسلہ پاکستان کے تمام شہروں میں شروع کیا جانا چاہیئے تاکہ سفید پوش لوگوں کی ضروریات بھی پوری ہوتی رہیں اور ان کی عزت نفس بھی قائم رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button