Uncategorized
گوجرانوالہ ، سی ٹی ڈی کی کارروائی، چار تکفیری سہولتکار گرفتار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے تکفیری دہشتگردوں کے چار سہولتکاروں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر گوجرانوالہ کے علاقے باغبان پورہ اور دیگر علاقوں میں فوری کاروائی کرتے ہوئے تکفیری دہشتگردوں کے چار سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ہونے والے تکفیری سہولت کاروں میں خالد محمود، ارشاد اللہ، شعیب اور ایک ڈاکٹر شامل ہےجن کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے چاروں تکفیری سہولت کار خیبرپختونخواہ سمیت پنجاب اور سند میں ہونے والی دہشتگردانہ کاروائیوں کے سہولت کار ہیں جن کو مزید تفتیش کے لئےنامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے