بیٹے کی شہادت نہ صرف میرے لئے بلکہ پاک فوج اور پوری قوم کیلئے فخر کی بات ہے، والد کیپٹن عمیر
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)شوال میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں شہید ہونے والے کیپٹن عمیر عباسی کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے کی شہادت نہ صرف میرے اور میرے خاندان کے لئے بلکہ پاک فوج اور پوری قوم کے لئے فخر کی بات ہے۔
ذرائع کے مطابق کور ہیڈکوارٹر پشاور میں اپنے شھید بیٹے کی نمازِ جنازہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شھید کیپٹن عمیر عباسی کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹے کی شہادت پر مجھے فخر ہے، وہ ہر شعبے میں قابل تھا اور ہمارا شہزادہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیپٹن عمیر کی قربانی نہ صرف میرے بلکہ میرے پورے خاندان، پاک فوج اور پورے قوم کے لئے فخر کی بات ہے۔
شھیدکیپٹن عمیر عباسی کے والد نے کہا کہ بیٹے کی شہادت سے ہمارے حوصلے مزید بلند ہو گئے ہیں، میرا دوسرا بیٹا بھی آرمی میں ہے اور میں نے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف صاحب سے اپنے دوسرے فوجی بیٹے کوفوری طور پر اگلے جنگی محاذ پر بھیجنے کا کہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں تکفیری دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں کیپٹن عمیر عباسی سمیت پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے تھے جب کہ افغانستان فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 19 تکفیری دہشت گرد بھی مارے گئے تھے