خان پور، وحشی تکفیری ملاں کا یتیم بچی پرظلم
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)تکفیری مدارس میںدہشتگردی کی تعلیم کے ساتھ ساتھ معصوم طالبعلموں کو روحانی اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن ضربِ عضب تو آلِ سعود کے خدمتوں میں مصروف ہے ؟ کاش کوئی ان معصوم بچوں کی فریاد سننے والا بھی ہوتا۔۔۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضلع خانپور کےنواحی علاقے سے گڑھی اختیار خان میں واقع تکفیری دہشتگردوں اور وحشی درندے ملائوں کی درسگاہ جامعہ عثمان بن عفان کے تکفیری ملاں نے ایک 10 سالہ یتیم بچی کو اپنی جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔
اطلاعات کے مطابق خان پور کے نواحی علاقہ گڑھی اختیار خان میں قائم مدرسہ (جامعہ عثمان بن عفان)میں زیر تعلیم علاقہ کی رہائشی 10سالہ یتیم بچی عافیہ بی بی حسب معمول حفظ قرآن کی کلاس لینے کے لئے مدرسے گئی تو وحشی تکفیری ملاں عبدالغنی ولد عبدالستار 10 سالہ عافیہ کو بہانے سے مدرسے کے عقب میں واقع کھیت میں لے گیا کہ جہاں اس وحشی تکفیری معلم نے10 سالہ معصوم عافیہ کو اپنی جنسی درندگی کا نشانہ بنایا،جس پر معصوم یتیم بچی نے چیخ پکار کی تو تکفیری ملاں عبدالغنی موقع واردات سے فرار ہوگیا۔اہلِ سلاقہ نے بچی کو مقامی اسپتال منتقل کرکے علاقے کی پولیس کہ تمام احوال بتایا کہ جس کے بعد پولیس نے پورے علاقے کی بناکہ بندی کرکے وحشت تکفیری ملاں کی تلاش شروع کردی۔تھانہ صدر خان پور نے ایک مخبر کی اطلاع ملنے پر فوری کاروائی کرتے ہوئے تکفیری ملاں عبدالغنی کو کچھ ہی فاصلے پر موجود ایک دوسرے مدرسے گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا
اہل علاقہ کے مطابق انھوں نے پہلے بھی تکفیری ملاں عبدالغنی اور ایک دوسرے تکفیری مدرسے کے تکفیری ملاں کے خلاف پولیس کو درخواست جمع کرائی ہوئے کہ جس میں موٗقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ مدارس میں غیر اسلامی اور غیر انسانی سرگرمیاں جاری ہے اور اسکے علاوہ یہاں رات گئے مشتبہ افراد کی آمد و رفت بھی نوٹ کی گئی ہے، لینک مقامی انتظامیہ کی جانب سے کوئی کاروائی نا کئے جانے کے سبب ایک معصوم یتیم بچی کی عزت و ناموس کو تار تارکیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ صدر خان پور کے مطابق متاثرہ بچی کی طبیعت بہتر ہوتے ہی بچی کا بیان قلمبند کرکے تکفیری ملاں عبدالغنی کا ریمانڈ لیا جائے گا ۔