Uncategorized

لاہور، ریلوے سٹیشن پر حملہ کی منصوبہ بندی کرنیوالے تکفیری دہشتگرد کی اپیل مسترد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)لاہور ہائیکورٹ نے ریلوے اسٹیشن لاہور کو دھماکے سے اڑانے کی منصوبہ بندی کرنے والے تکفیری دہشتگرد کی سزا کیخلاف دائر اپیل مسترد کر دی۔ذرائع کے مطابق جسٹس صداقت علی خان نے کیس کی سماعت کی۔دہشتگرد عبدالغنی کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس کے موکل کیخلاف پولیس نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ناکافی گواہوں اور ثبوتوں کے باوجود عبدالغنی کو عمر قید کی سزا کا حکم سنا رکھا ہے، لہذٰا عدالت دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب خرم خان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس نے اپنے مخبر کی اطلاع پر تکفیری دہشتگرد عبدالغنی کو 3 کلو دھماکہ خیز مواد کے ہمراہ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ تکفیری دہشتگرد عبدالغنی دھماکہ خیز مواد کے ساتھ ریلوے اسٹیشن کو اڑانے کی منصوبہ کر کے آیا تھا لہذٰا اس کی اپیل مسترد کی جائے۔ عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مجرم کی اپیل مسترد کر دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button