Uncategorized

حکمرانوں نے ممتاز قادری کا عدالتی قتل کرکے اللہ اور اس کے رسول(ص) کو ناراض کر دیا، صاحبزادہ ابوالخیر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمعیت علماء پاکستان (نورانی ) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے پریس کلب حیدرآباد کے سامنے ممتاز حسین قادری کی پھانسی کے خلاف جے یو پی کی جانب سے نکالی جانے والی لبیک یارسول اللہ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز قادری کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی، اُس عاشق رسول کا خون ضرور رنگ لائے گا اور اس ملک میں نظام مصطفی (ص) نافذ ہو کر رہے گا۔ ان ظالم حکمرانوں سے قوم کو نجات مل کر رہے گی، انشاءاللہ یہ ظالم حکمراں اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، اسلام کے نام پر قائم ہونے والے اس ملک میں اسلام کے خلاف بدترین فیصلہ ہوا، عاشق رسول ممتاز حسین قادری کو سزائے موت دے دی گئی، ممتاز قادری تو اللہ اور اس کے محبوب کا محبوب بن گیا، ان بدبختوں کا کیا ہوگا جنہوں نے ممتاز قادری کا عدالتی قتل کر کے اللہ اور اس کے رسول(ص) کو ناراض کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملی یکجہتی کونسل کا اسلام آباد میں اجلاس ہو رہا ہے اس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا، حکمرانوں نے مظلوموں پر ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں، انہیں اس ظلم کا حساب دینا ہو گا، انہوں نے کہا کہ اس ملک میں اندھیر نگری چوپٹ راج ہے، عاشق رسول ممتاز قادری کو سزائے موت اور ریمنڈ ڈیوس جسے قاتل ملک کے جاسوس کو آزاد کر دیا جاتا ہے، قوم نے آج بھرپور احتجاج کر کے حکمرانوں کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے یہ حکمرانوں کیلئے نوشتہ دیوار ہے، قوم ان بدبخت حکمرانوں سے اس ملک کو پاک کر کے دم لے گی، احتجاجی ریلی سے ڈاکٹر یونس دانش، ناظم علی آرائیں، قاری نیاز احمد نقشبندی، صاحبزادہ محمود احمد قادری، عبدالروف الوانی، سید عبدالغنی شاہ، خالد قادری، محمد امین قادری محمد رضوان شیخ نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button