مشرق وسطی

شام: داعش نے اپنے آٹھ یورپی ساتھیوں کو پھانسی دے دی

 دہشت گرد گروہ داعش نے شام کے علاقے رقہ میں میدان جنگ سے بھاگنے کی کوشش کرنے کے بہانے ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے اپنے آٹھ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ شام کے شمال مشرق میں واقع رقہ کا علاقہ تکفیری صیہونی دہشت گرد گروہ داعش کا سب سے بڑا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

ہالینڈ کے انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق پچاس عورتوں سمیت ہالینڈ کے دو سو شہری عراق اور شام میں دہشت گرد گروہ داعش میں شامل ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ داعش تھوڑے تھوڑے عرصے کے بعد اپنے ہی افراد کو جنگ سے بھاگنے اور جاسوسی وغیرہ جیسے بہانوں کے ذریعے موت کے گھاٹ اتارتا رہتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button