Uncategorized

ممتاز قادری کی سزا پر عجلت کا مظاہرہ، عوام کو ہیجانی کیفیت میں ڈال دیا ہے، علامہ ناصرعباس جعفری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)موجودہ حکمران جماعت نے ممتاز قادری کی سزا پرعجلت کا مظاہرہ کر کے عوام کو ہیجانی کیفیت میں ڈال دیا ہے،مذہبی جماعتوں کی سفارشات پر غور نہ کر کے حکمرانوں نے بڑی غلطی کی ہے،قانونی تقاضوں کو پورا نہ کرنا حکمرانوں کی نااہلی ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے چئیرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ حامد رضا سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے،سانحہ ماڈل ٹاوُن،سانحہ داتا دربار،عبداللہ شاہ غازی سمیت ہزاروں پاکستانیوں کے قاتلوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف حکمران کیوں خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں Pick & Choose کا عمل بیرونی ایجنڈے کا حصہ ہے،دکھ کی اس گھڑی میں ہم اپنے بریلوی بھائیوں کیساتھ ہیں،پنجاب سمیت ملک بھر میں کالعدم تکفیری دہشتگرد آزاد ہیں،ہم اس بیلنس پالیسی کے عمل کی مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ایسے حساس معاملات میں علماء اور سیاست دانوں کو معاملے کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے عفو و درگذر کے لئے فریقین کے مابین مصالحتی عمل کے لئے کردار ادا کرنا چاہیئے تھا،ریمنڈ ڈیوس کو دیت کے عوض امریکی خوشنودی کے لئے معافی مل سکتی ہے تو اس حساس مسلئے میں حکمران کیوں غفلت کے مرتکب ہوئے،ہمیں اپنے صفوں میں بیٹھے سازشی عناصر سے ہوشیار رہنا ہوگا جو اس نازک موقع کو اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے استعمال نہ کرلیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button