Uncategorized

کراچی،حساس ادارے کی کا رر وا ئی، لشکر جھنگوی کا انتہائی مطلوب دہشتگردایک بار پھر گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کاروائی کرکے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ لشکرِ جھنگوی کے اہم دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی پر مامور ایک حساس ادارے نے خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے تکفیری دہشتگرد گروہ لشکرِ جھنگوی کے انتہائی مطلوب تکفیری دہشتگرد شکیل برمی کو گرفتار کرلیا ہے۔حساس ادارے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والا تکفیری دہشتگرد شکیل برمی کالعدم لشکرِ جھنگوی کا بانی رکن اور لشکرِ جھنگوی کے برمی گروپ کا کمانڈر بھی ہے

ذرائع کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر میں سینکڑوں شیعہ و سنی مسلمانوں کے وتل عام میں ملوث کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں لشکرِ جھنگوی اور سپاہ صحابہ (اہلسنت و الجماعت) کے خلاف کاروائی کرنے والےحساس ادارے نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں بھرپور کاروائی کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تکفیری دہشتگرد شکیل برمی کو گرفتار کرلیا۔اطلاعات کے مطابق شکیل برمی کالعدم دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے سرغنہ کا قریبی ساتھی اور برمی گروپ کا کمانڈر ہے، شکیل برمی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سپاہیوں اور افسران کے علاوہ سینکڑوں شیعہ و سنی مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ،بم دھماکوں میں بھی ملوث ہے۔ذرائع کے مطابق تکفیری دہشتگرد شکیل برمی اس سے قبل بھی 2 دفعہ گرفتار ہو چکا ہے،لیکن نا جانے کن وجوہات کی بناء پر اتنے خطرناک تکفیری دہشتگرد کو رہائی دی گئی یا ۔۔۔۔۔؟؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button