Uncategorized

سفیر انقلاب ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کی برسی کے انتظامات مکمل، شیڈول جاری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری انصر مہدی نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں تنظیم کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی کی برسی کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 21 ویں برسی 5 اور 6 مارچ کو لاہور میں منائی جائے گی، ملک گیر دورہ جات کا سلسلہ مکمل ہو چکا ہے، برسی میں ہزاروں عاشقان شہید کی آمد متوقع ہے، برسی کے پروگرام کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ اس موقع پر امامیہ اسکاؤٹس شہید کے مرقد پر حاضری دیں گے اور سلامی پیش کرکے شہید کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 5 مارچ کو جائے شہادت پر شہید سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے یتیم خانہ چوک پر چراغاں کیا جائے گا اور ترانہ شہادت پیش کیا جائے گا۔ بعد ازاں شب شہداء و عزاداری کیلئے مریم مسجد علی رضا آباد میں تقریب ہوگی، جس میں معروف نوحہ خواں نوحہ خوانی اور علماء کرام خصوصی خطاب کریں گے۔ برسی کے دوسرے روز اسکاؤٹ سلامی ہوگی، جس سے مرکزی صدر علی مہدی اور علامہ احمد اقبال رضوی خطاب کریں گے، افکار شہداء سیمینار سے جید علماء کرام سمیت مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان، سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ غلام عباس رئیسی، علامہ حسنین گردیزی علامہ احمد اقبال رضوی اور بیسیوں شخصیات خطاب کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر شہید کی برسی کی حوالے سے یادگار تصویری نمائش بھی لگائی جائے گی۔ برسی میں ڈاکٹرز، علماء کرام، کارکنان، سابقین آئی ایس او سمیت ہزاروں طلباء شریک ہوں گے، جبکہ خواتین کی بھی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button