Uncategorized

ممتاز قادری شہید نے شہادت قبول کر کے ناموس رسالت ﷺ کا عملی تحفظ کیا، ابوالخیر محمد زبیر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے لیاقت باغ میں شہید ممتاز حسین قادری کے نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غازی ممتاز حسین قادری شہید نے شہادت قبول کر کے ناموس رسالت ﷺ کا عملی تحفظ کیا۔ اس عاشق رسول ﷺ کا جنازہ عوامی ریفرنڈم ہے قوم نے آج نوازش حکومت کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اجتماع میں تمام مسلمانوں کی نمائندگی موجود ہے۔ ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ ہم ممتاز حسین قادری کے مشن کو جاری رکھنے کیلئے متحد ہو جائیں، نواز حکومت نے عاشق رسول کو پھانسی دے کر اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ہے۔ اب ان کا اقتدار کسی صورت نہیں بچ سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو سیکولر اسٹیٹ بنانے کی سازشیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اس ملک کے اسلامی تشخص کو تباہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے۔ لیاقت باغ کے اجتماع میں تشریف لانے سے قبل ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، پیر ناصر جمیل ہاشمی، قاری دانش حیدری، علامہ حیدر قاری کامران صدیقی، نور المصطفی نورانی کے ہمراہ شہید ممتاز قادری کی رہائش گاہ گئے اور شہید ممتاز حسین قادری کا دیدار کیا۔ قبل ازیں اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر جمعیت علماء پاکستان کے کارکنان اور عوام اہلسنت نے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کا شاندار استقبال کیا جہاں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز حکومت تاریخ کی بدترین حکومت ہے اس بدبخت حکومت نے عاشق رسول کو موت کے گھاٹ اُتار کر مغربی استعماری قوتوں کے مکروہ عزائم کی تکمیل کی ہے۔ اس حکومت کا وجود پاکستان کیلئے بدنما داغ ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں کے اشارے پر پاکستان کو سیکولر اسٹیٹ بنانے کی سازشیں کرنے والوں کا آخری وقت ہے انشاء اللہ شہید ممتاز حسین قادری کا لہو ضرور رنگ لائے گا اور اس ظالم حکومت سے جلد عوام کو نجات ملے گی، اس موقع پر عوام نے گو نواز گو غازی تیرے جانثار بیشمار کے نعروے لگائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button