Uncategorized

یزید کا نام گالی بن گیا ہے، کوئی مسلمان یزید کے نام پر رکھنے کو تیار نہیں، علامہ تقی نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی اور صوبائی صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری نے مندرانوالہ ڈسکہ میں جامعتہ النجف میں منعقدہ 3 روزہ مجالس ایام فاطمیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دختر رسول ترجمان القرآن اور اللہ کی نشانی تھیں، خواتین ان کی پیروی کرکے اپنا وقار بحال کر سکتی ہیں۔ مجالس سے مولانا سبط حسن نقوی، مولانا فیض علی کرپالوی، مولانا علی اکبر جوادی، مولانا عابد حسین شیرازی اور دیگر علما نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ دختر رسول حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ پر عمل کرکے دنیا بھر کی خواتین معاشرے میں معزز ہو سکتی ہیں، خصوصاً یورپی عورت جو اپنی نسوانیت اور گھریلو ذمہ داریوں کو بھول کر مرد کے مقابلے میں کھڑی ہو کر اپنی حیثیت کھو چکی ہے، اپنے خاندان کی تربیت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کو نمونہ بنا کر کریں تو معزز ٹھہرے گی۔

علامہ محمد تقی نقوی نے زور دیا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام سے منسوب محرم الحرام اور صفر المظفر کی طرح جمادی الاول اور جماد ی الثانی کو حضرت فاطمتہ الزہرا کے حوالے سے منایا جاتا تو دشمنان اہل بیت ؑاور حق و باطل کی پہچان آسان ہوتی۔ انہوں نے حدیث رسول "ان الفاطمہ آیت الرحمان و ترجمان القرآن” کے مطابق فاطمہ اللہ کی نشانی اور قرآن کی ترجمان ہیں، وہ قرآن کی زبان میں ایسے بات کرتی تھیں کہ ان کے خطبات اور کلام پاک میں پہچان مشکل ہو جاتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کے ایام فاطمیہ پر توجہ نہ دینے کے باعث کردار سیدہ فاطمہ ؑپردے میں چلا گیا ہے اور دشمنان اہل بیت بے نقاب نہیں ہو سکے۔ ایام فاطمیہ کو بھی ایام عزا کی طرف منایا جائے۔

علامہ تقی نقوی نے کہا کہ عزاداری نے یزید اور یزیدیت کو اتنا بے نقاب کیا ہے کہ یزید کا نام گالی بن گیا ہے، کوئی مسلمان یزید کے نام پر رکھنے کو تیار نہیں، دنیا بھر کے مردوں کیلئے انبیا اور معصومین علیہم السلام نمونہ عمل ہیں، اسی طرح خواتین کیلئے حضرت فاطمتہ الزہراؑ ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں جو خاندانی نظام کو محفوظ رکھنے، اولاد کی تربیت، شوہر سے انس و محبت اور علم و تبلیغ کیلئے اپنا ثانی نہیں رکھتیں۔ جامعتہ النجف کے پرنسپل اور شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری نے سیدہ فاطمتہ الزہراؑ کی حیات طیبہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی خواتین دختر رسول کی پیروی کرتیں تو معاشرے میں بے راہروی پیدا ہوتی اور نہ ہی نسلیں خراب ہوتیں اور معاشرہ تعلیمات قرآن کا پرتو ہوتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button