مشرق وسطی
شام: دہشت گردوں کے حملوں میں دو عام شہری جاں بحق اور پانچ زخمی
دہشت گرد گروہ داعش نے دیر الزور شہر کے القصور اور الجورہ نامی رہائشی علاقوں پر مارٹر گولوں سے حملے کئے۔ ان حملوں میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے ۔ اس کے علاوہ رہائشی علاقوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے دیر الزور شہر کے بعض علاقوں کا محاصرہ کر لیا ہے۔
مقامی ذرائع نے رقہ شہر میں واقع دارالشفا ہسپتال اور النعیم اسکوائر میں عوامی رضاکار فورس کے ساتھ داعش کے تکفیری دہشت گردوں کی جھڑپ کی خبر دی ہے۔ اس جھڑپ میں داعش کے متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔